بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کے متعلقہ حکام نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ چین میں اناج کی پیداوار مسلسل 9 سال سے 0.65 ٹریلین کلوگرام سے زیادہ رہنے کی بنیاد پر اس سال پہلی بار 0.7 ٹریلین کلوگرام سے متجاوز رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال موسم گرما کے لئے چین میں اناج کی پیداوار 149.78 ارب کلوگرام رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.63 ارب کلوگرام زیادہ ہے اور یہ گزشتہ 9 سالوں میں پیداوار میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔موسم خزاں کے اناج کے رقبے میں اضافہ ہوا ہے ، اور فی یونٹ پیداوار میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔