ریئلمی 14 سیریز 14 جولائی کو پاکستان میں اسنیپ ڈریگن 6 جن 4 چپ کے ساتھ لانچ ہوگی جدید ٹیکنالوجی کی نئی جھلک

ریئلمی 14 سیریز 5 G کی لانچ کی تیاری مکمل پاکستان میں 14 جولائی کو ہوگا جدید ترین اسنیپ ڈریگن 6 Gen 4 پروسیسر کے ساتھ لانچ

پاکستانی صارفین طویل عرصے سے ایسے فونز کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جو ہیوی ٹاسکس کے دوران سست روی کا شکار ہو جاتے ہیں، جس سے نہ صرف جھنجھلاہٹ پیدا ہوتی ہے بلکہ اہم مواقع پر خلل بھی آتا ہے۔ ریئلمی 14 سیریز 5G ان تمام مسائل کا حل پیش کرتی ہے، جو تیز رفتار پرفارمنس، گیمنگ، ملٹی ٹاسکنگ اور روزمرہ کے استعمال میں بغیر کسی رکاوٹ کے بہترین تجربہ فراہم کرے گی۔

گرمی کا مسئلہ بھی ایک عام شکایت ہے، جو نہ صرف فون کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس کی عمر بھی کم کر دیتا ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے، ریئل می 14 سیریز 5G میں 6050 mm² ہیٹ ڈسپیپیشن ایریا پر مشتمل بایونک کولنگ سسٹم دیا گیا ہے جو اپنے سیگمنٹ میں سب سے بڑا ہے۔ اس جدید کولنگ سسٹم اور اسنیپ ڈریگن 6 جن 4 کی اسمارٹ ڈیزائننگ کے امتزاج سے فون لمبے عرصے تک ٹھنڈا رہتا ہے، چاہے آپ مسلسل گیمنگ کر رہے ہوں یا ملٹی ٹاسکنگ۔

بیٹری کا جلدی ختم ہونا بھی ایک بڑا مسئلہ رہا ہے، خاص طور پر ان صارفین کے لیے جو دن بھر اپنے فون پر انحصار کرتے ہیں۔ اسنیپ ڈریگن 6 جن 4 میں توانائی کی بچت کی صلاحیت 35% زیادہ ہے، جو نہ صرف بیٹری کی زندگی کو بڑھاتی ہے بلکہ پورے دن کے دوران فون کو چارج کیے بغیر استعمال کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ریئلمی 14 سیریز 5جو پاکستان میں مڈ رینج فونز کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔ تقریباً ایک لاکھ روپے سے کم قیمت میں دستیاب ہونے کی توقع، یہ سیریز گیمرز اور عام صارفین دونوں کے لیے فلیگ شپ معیار کی ٹیکنالوجی پیش کرے گی۔

پاکستان میں موبائل پرفارمنس کا مستقبل پہلے سے زیادہ روشن اور تیزدکھائی دیتا ہے۔ 14 جولائی کو ہونے والی اس بڑی رونمائی کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment