جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کا کلیدی پہلو عہدے داروں کے نظم و ضبط کو مضبوط بنانا ہے، چینی عہد یدار
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے نیوز کانفرنس منعقد کی، جس میں پارٹی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کے اہم نکات اور فیصلوں کی وضاحت کی گئی۔مرکزی کمیٹی کے شعبہ تنظیم کے نائب سربراہ ہوانگ جیان فا نے بتایا کہ "جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو ثابت قدمی سے آگے بڑھانے کے اہم امور سے متعلق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے”میں نئے ابھرتے ہوئے شعبوں میں پارٹی سازی کو خصوصی طور پر مضبوط بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ ان کے تحت نئی معیشت سے وابستہ تنظیموں، نئی سماجی تنظیموں اور روزگار کی نئی اقسام سے تعلق رکھنے والے گروہوں میں پارٹی کی تنظیمی موجودگی اور سرگرمیوں کے دائرے کو مزید وسعت دی جائے گی، تاکہ ان شعبوں میں پارٹی کی اپیل، اتحاد پیدا کرنے کی صلاحیت اور اثر و رسوخ کو مضبوط بنایا جا سکے۔ہوانگ جیان فا نے کہا کہ جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کا کلیدی پہلو عہدے داروں کے نظم و ضبط کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مختلف سطحوں کی تنظیمیں، ارکان اور عہدے دار پارٹی اور ریاست کے امور کی ترقی کو آگے بڑھانے میں بنیادی قوت کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اس وقت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ ہے، جبکہ اس کی بنیادی سطح کی تنظیموں کی تعداد 54 لاکھ سے زائد ہے۔ یہ ایک ایسی مضبوط برتری ہے جو دنیا کی کسی دوسری سیاسی جماعت کو حاصل نہیں۔